جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

نا اہل اور نالائقوں نے نیا پاکستان بنانے کی بجائے پرانے کا بھی بیڑ ہ غرق کر دیا، رانا ثنا اللہ حکومت پر برس پڑے

datetime 29  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدروممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان نے کہاہے کہ دو سو ارب ڈالر پاکستان واپس لانے والوں نے پاکستان کوآئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔آئے دن ہر چیز پر ٹیکس نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔تاجر سے لیکر مزدور تک سب پریشان ہیں۔کوئی پوچھنے والا نہیں کبھی چینی سکینڈل،کبھی آٹا سکینڈل اور اب ملک میں گیس نام کی

کوئی چیز نہیں۔غریب لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔نا اہل اور نالائقوں نے نیا پاکستان بنانے کی بجائے پرانے کا بھی بیڑ ہ غرق کر دیا ہے۔یہ بات انہوں نے تاجر برادری کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پررانا علی عباس (MPA)،میاں عرفان منان،رانا نوید خاں اور حاجی محمد رمضان نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے تاجروں کے لئے سوائے ٹیکس دو کے علاوہ کوئی پالیسی نہیں بنائی۔کام کرنا اداروں نے مشکل کر دیا ہے۔بجلی کے بلوں کی ادائیگی بہت مشکل ہو چکی ہے۔جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔وزیر مشیر سب اچھا کی رٹ میں مصروف ہیں۔جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں خوشخالی کا ایک ہی نشان ہے جو کہ میاں محمد نواز شریف ہے۔ ان کادور حکومت تاجربرادری کے لئے سنہری دور تھا۔حکومت چلانا موجودہ وزیراعظم کے بس کی بات نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…