جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

میاں جاوید لطیف کا وفاقی وزیر فواد چوہدری پر کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میاں جاوید لطیف نے وفاقی وزیر فواد چوہدری پر کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ (آج) بدھ کو اجلاس ضرور ہوگا ، حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو دن 2 بجے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے

گیٹ پر اجلاس منعقد کریں گے۔ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو بلایا تھا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے (آج) بدھ کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ریکارڈ پر ہے کہ تمام کمیٹی ممبر اس معاملے پر ہمارے ہم آواز تھے، اب فواد چوہدری ایجنڈے سے اس معاملے کو نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت ایوان کے بعد اب قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی بھی بلڈوز کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے (آج)بدھ کے اجلاس میں رکاوٹ ڈالی تو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، اجلاس ضرور ہوگا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ رکاوٹ ڈالی گئی تو دن 2 بجے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر اجلاس منعقد کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…