جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت اور آپٹما کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ ہوگیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ ہوگیا، اپٹما نے عدالتوں سے حکم امتناع واپس لے لئے ہیں۔اپٹما کے سیکر ٹری جنرل شاہد ستار نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ وفاقی حکومت اور اپٹما کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔اپٹما کے سیکر ٹری جنرل شاہد ستار نے کہا کہ سوئی ناردرن بدھ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو

یومیہ ساڑھے 7 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کرے گی۔شاہد ستار نے بتایا کہ اپٹما نے عدالت سے حکم امتناع واپس لے لیے ہیں اور بدھ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو یومیہ ساڑھے 7 کروڑ مکعب فٹ گیس ملنا شروع ہو جائے گی ، گیس فراہمی مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔انہوں نے بتایا ہماری یومیہ گیس 15 کروڑ مکعب فٹ ہے، سیکرٹری جنرل اپٹما نے کہا کہ سیکرٹری پیٹرولیم اور مشیر تجارت عبد رزاق دائود کے مشکور ہیں۔دوسری جانب وزیر توانائی حماد اظہر نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ حکومتی وفد اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایپٹما) ایک معاہدے پر پہنچے جس کے تحت حکومت ٹیکسٹائل ملوں کو ان کی ضرورت کی نصف یعنی یومیہ 75 ملین کیوبک فٹ (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس فراہم کرے گی، یہ گیس صرف کو جنریشن پلانٹس کو دی جائے گی۔بدلے میں ٹیکسٹائل مل مالکان تحریری طور پر اس بات کا اقرار کریں گے کہ وہ گیس کے کنکشن برقرار رکھنے کے لیے حکم امتناع نہیں لیں گے، ٹیکسٹائل ملیں انرجی ایفیشنسی آڈٹ جمع کروائیں گی اور 30 جون تک ایسا نہ کرنے پر انہیں گیس کی فراہمی مستقل طور پر منقطع کردی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ اب ہر ٹیکسٹائل مل کیلئے انرجی ایفیشنسی آڈٹ کروانا ضروری ہوچکا ہے اور اسے 30 جون 2022ء تک مکمل کرنا ہوگا۔حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملوں کو یہ واضح طور پر بتادیا گیا کہ ان کی گیس سپلائی کی ترجیح کسی بھی صورت میں پراسس گیس (ٹیکسٹائل کے عمل کو قدرتی گیس کے بغیر ناممکن ہیں) سے کم سمجھی جائے گی۔ٹیکسٹائل ملوں نے انرجی آڈٹ اور گیس کنکشن کے حوالے سے ایک علیحدہ حکم امتناع لے رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…