جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

رانا شمیم نے حلف نامے اور لکھے ہوئے کو مان لیا ہے میرے خیال میں جو رانا صاحب نے کیا ٹھیک کیا، لطیف آفریدی

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیف جج رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے کہا ہے کہ سابق چیف جج رانا شمیم نے اس حلف نامے اور اس میں لکھے ہوئے کو مان لیا ہے، فواد چوہدری نے جو بیان دیا ہے اس پر عدالت میں پیش ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے کہا کہ ہم اس عدالت سمیت تمام عدلیہ کی عزت کرتے ہیں،میرے خیال میں

جو رانا صاحب نے کیا ٹھیک کیا۔رانا شمیم کے وکیل نے کہاکہ اس ملک کا مسئلہ ہے کہ لوگ سچ نہیں بولتے،رانا صاحب سچ بولیں گے،سچ سے کیوں ہٹیں، فواد چوہدری نے کہا نوازشریف کی موجودگی میں دستخط کیے،وہ اپنے اس بیان پر عدالت میں پیش ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔لطیف آفریدی نے کہا کہ کئی دفعہ اٹارنی جنرل متنازعہ بات کرتے ہیں جو نہیں کرنی چاہیے،اٹارنی جنرل کی پوزیشن کو بھی چیلنج کیا جائے گا۔اس موقع پر ایک صحافی نے وکیل لطیف آفریدی سے سوال کیا کہ کیا ان الزامات پر معافی مانگیں گے،اس پر جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم معافی مانگیں گے یہ تو بعد کی بات ہے۔صحافی نے وکیل کے ساتھ موجود رانا شمیم سے انصار عباسی سے متعلق سوال پوچھا تو وہ بولے میری ان سیبات نہیں ہوئی، پھر سوال کیا گیا کہ آپ کا حلف نامہ بھی آج متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی،کیا کہیں گے؟جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے وکیل اس کا جواب دیں گے۔لطیف آفریدی ایڈوکیٹ نے کہاکہ میں نے کہا کہ انکوائری کی ضرورت ہے، یہ ہماری مرضی ہے کہ فرد جرم کا جواب دیں یا نہ دیں،جیل میں بند کردیں۔انہوںنے کہا کہ ہر مرتبہ اٹارنی جنرل متنازعہ بات کرجاتے ہیں جو نہیں کرنی چاہیے،اٹارنی جنرل کی پوزیشن کو بھی چیلنج کیا جاسکتا ہے کہ کسی حیثیت سے آتے ہیں،آپ اٹارنی جنرل ہیں، نوکری پکی کرنے کیلئے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…