جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہنگی فیسوں کی کے باعث ملک میں 25 ملین بچوں کیلئے تعلیم کے دروازے بند

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

جیکب آباد(آن لائن) ملک میں 25 ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں، تعلیم کی مہنگی فیسوں کے سبب غریب کے ذہین بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے بند کیے گئے ہیں، تعلیم مفت اور عام کی جائے، جیسے مزدور، ہاری اور محنت کش کے بچے اعلی تعلیم حاصل کر سکیں، آزادی اور عوام کی جنگ لڑنے والے ہیروز، سید تاج محمود امروٹی، شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو جیسے ہیروز کے اسباق نصاب میں

شامل کیے جائیں، جے ٹی آئی کی دو روزہ تربیتی کنوینشن میں مفتی سعود افضل ہالیجوی،نعیم اللہ لغاری، ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر کے خطاب، تفصیلات کے مطابق جمیعت طلبا اسلام کی جانب سے دو روزہ تربیتی کنوینشن ضلعی صدر ظہور احمد کھوسو کی صدارت میں امروٹی ہال میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں اسکولوں، کالیجوں اور مدارس کے طلباء نے شرکت کی، دو روزہ کیمپ کی پانچ نشستیں ہوئیں، جس میں جے یو آئی سندھ کے ناظم مفتی سعود افغل ہالیجوی، جے ٹی آئی سندھ کے صدر نعیم اللہ لغاری، جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، اسامہ ہالیجوی، حماد اللہ انصاری، غلام مرتضی حیدری، محکم الدین بروہی، حیدری چنہ، مولانا عبدالمالک گھنیو، انعام اللہ برڑو، مولانا عبدالقادر بنگلانی، مفتی اشفاق احمد دایو، عبداللہ عباس نوناری، تاج محمود امروٹی، عبدالحلیم گھنیو اور دیگر نے مختلف نشستوں میں مختلف موضوعات پر تربیتی لیکچر دیئے، اس موقعے پر جے یو آئی کے صوبائی ناظم مفتی سعود افضل ہالیجوی، جے ٹی آئی سندھ کے صدر نعیم اللہ لغاری، ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر نے تقاریر میں کہا کے ملک کا تعلیمی نظام حکمرانوں کی نا اھلی کے سبب فرسودہ ہو چکا ہے، ملک میں پچیس ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں، تعلیمی اداروں میں فیسوں میں اضافے کے سبب غریب ذہین طلباء تعلیم حاصل نہیں کر رہا ملک کے آئین کے تحت تعلیم مفت ہونی چائیے، اس لیے مزدور ہاری، اور محنت کشوں کے بچوں کی اعلی تعلیم مفت اور عام کی جائے، انہوں نے کہا کہ پانچوی کلاس تک قرآن شریف ناذران اورمیٹرک تک ترجمے، بی اے تک حفظ اور ایم اے تک عالم کا کورس نظام تعلیم میں نصاب میں شامل کیا جائے انہوں نے مطالبا کیا کہ سندھ کے ہیروز سید تاج محمود امروٹی، مولانا عبید اللہ سندھی، اور شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے اسباق نصاب میں شامل کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…