اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نااہل میاں خسارے اور ڈوبتی معیشت وراثت میں چھوڑ کر گئے، معیشت کے جعلی افلاطون مفرور ڈار نے پاکستان گروی رکھا، شہباز گل

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے ترجمان ومعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ کرپشن کے مہارتھی مسلسل معیشت پر ناکام پروپیگنڈے میں مصروف ہیں،نا اہل لیگ معیشت کا بیڑا غرق کر کے گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوشاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کے بیانات پر ردعمل میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نااہل میاں خسارے اور ڈوبتی معیشت وراثت میں چھوڑ کر گئے،

معیشت کے جعلی افلاطون مفرور ڈار نے پاکستان گروی رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی معیشت بچانے کیلئے ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے مہنگائی کے ذمہ دار ہیں،آقا مفرور درباری جھوٹ بولنے پر مجبور ہیں، بڑے میاں لندن سے مجھے کیوں نکالا کا راگ الاپنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درباریوں کی پھرتیاں میاں مفرور کیلئے آسانی پیدا کرنے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں،تحریک انصاف کو روکنے کی کئی ناکام کوششیں ہوئیں، عمران خان کا راستہ روکنا کرپٹ اشرافیہ کے بس کی بات نہیں۔ شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کاش شوباز شریف زرمبادلہ کی خرابی کا سوال کبھی مفرور اسحاق ڈار سے بھی کرتے، نااہل ڈار نے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالرز سے کم کرکے 7 ارب ڈالرز چھوڑے تھے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پچھلے 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، شہبازشریف مان رہے ہیں کہ 7 ارب سے 25 ارب ڈالر تک پہنچانا حکومت کا کمال ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کا تیہ پانچہ کرنے والے نااہل لیگی مگرمچھ کے آنسو بہانے میں مصروف ہیں، گزشتہ تین برس میں معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ پھیلایا گیا،نااہل لیگ کے دور میں ہر معاشی ا عشاریہ خرابی کی نہج پر تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے معیشت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو مسترد کر کے عمران خان کو موقع دیا، داخلی معیشت سے چھوٹے میاں کی مراد شریف فیملی کی ذاتی معیشت ہے، خاطر جمع رکھیں آپ کی ذاتی معیشت دگرگوں ہی رہے گی کیونکہ شریف خاندان کا سب سے بڑا کاروبار کرپشن ہی رہا ہے اور عمران خان کے ہوتے ہوئے آپ کا یہ کاروبار ٹھپ ہی رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…