جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کی واپسی کے خوف سے حکومتی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ان کی پاکستان واپسی دو سے تین ماہ میں ہو سکتی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کا دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے وہ جلد پاکستان آنا چاہتے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کے بے بنیاد شوشے چھوڑے جا رہے ہیں نواز شریف محب وطن پاکستانی ہیں انکا دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور وہ دو سے تین ماہ تک پاکستان واپس آ سکتے ہیں انکی واپسی کے خوف سے

حکومتی وزرائ￿ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر نواز شریف کو کبھی اڈیالہ کبھی کوٹ لکھپت جیل میں بھیجنے کی بیانات دے رہے ہیں مگر اب جیل جانے کی باری عمران خان اور انکے وزرا کی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئر مین ضلع کونسل جہانزیب خان کی رہا ئشگاہ پر امیدوار پی پی 139 حاجی طارق محمود ڈوگر اور میڈیا کو آرڈینیٹر ندیم گورایہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اگر ڈیل کرتی تو جلا وطنی اور جیلوں میں نہ جانا پڑتا ، پیپلز پارٹی پنجاب میں عدم اعتماد لانا چاہتی ہے جسکا ابھی ن لیگ یا پی ڈی ایم اے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ لانگ مارچ اور نواز شریف کے پاکستان آنے سے قبل ہی حکومت ختم ہو جا ئیگی دریں اثنا چیئر مین پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین حاجی افضل ورک کے گھر بھی گئے اور ان سے ان کی اہلیہ کی وفات تعزیت کی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…