پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قومی جذبے، طویل جدوجہد اور مضبوط قیادت کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، بلاول بھٹو زر داری

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 14 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قومی جذبے، طویل جدوجہد اور مضبوط قیادت کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں انہوںنے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 14 ویں برسی پر

خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قومی جذبے، طویل جدوجہد اور مضبوط قیادت کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک مثالی عالمی لیڈر تھیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں بڑی بہادری سے جمہو ریت کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انہوں نے ملک کو بانی اجداد کے فکر و وژن کی روشنی میں حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لیئے اقدام کیئے۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا روالپنڈی میں قتل صرف عوام کو غربت، بیروزگاری اور ناانصافیوں سے نجات دلانے کے خواب کا قتل نہیں تھابلکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف اْس گہنونی سازش کو سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ’’پاکستان کھپے‘‘کے نعرے سے ناکام بنایا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہمہ گیر شخصیت کی مالک تھیں۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے بطور ایک عوامی رہنما پاکستان میں اتحاد، ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ کو فروغ دیا،شہید محترمہ بینظیر بھٹونے عوام کے سیاسی و معاشی حقوق کی حفاظت کی ۔انہوںنے کہاکہ بطور وزیراعظم انہوں نے شدید مخالفت و رکاوٹوں کے باوجود ملک میں عوام دوست پالیسیاں متعارف کرائیں۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے عوامی خدمت پر مبنی بیشمار اقدامات کئے اور عالمی سطح پر پاکستان کے درست امیج کو اجاگر کیا۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جانب سے مادرِ وطن کی دفاع کے لیئے میزائیل ٹیکنالاجی کا تحفہ ایک ناقابلِ فراموش تحفہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جدوجہد کے دوران آمریتی کرگسوں کے ہاتھوں انتھائی مظالم کا سامنا کیا،انہوں نے آمریتی قوتوں کے ہاتھوں اپنے والد، دو بھائیوں اور حتیٰ کہ اپنی والدہ کو گنوایا۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی زندگی کی آخری گھڑی تک جمہوریت کی لڑائی لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوںنے کہاکہ اس دن یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتھاپسندی کا خاتمہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بھی عہد کریں کہ جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی، اور معاشرتی مساوات کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اس کے علاوہ خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی اور بھتر طریقہ نہیں ہوسکتا



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…