جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری ،محکمہ موسمیات نےعوام کو خبردار کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختونخواہ ، خطہ ٔپوٹھوہار،زیریں بلوچستان ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند /اسموگ چھائے رہے گی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات /صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختو نخوا،پنجاب،اسلام آباد،لسبیلہ، خضدار،حیدر آباد،کراچی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخواہ : دیر(بالائی 21، زیریں 13)،مالم جبہ 16، کاکول 12، کالام، بالاکوٹ 11، سیدوشریف 07، چراٹ06،پٹن 03، دروش 01، بلوچستان :لسبیلہ 13، خضدار 02، کشمیر : مظفر آباد 08،کوٹلی 05،گڑھی دوپٹہ 03، راولاکوٹ 01،پنجاب:مری 08، اسلام آباد (سید پور 06، گولڑہ 05، زیرو پوائنٹ 04، بوکرہ 02،ائیر پورٹ 01) ،راولپنڈی 02، چکوال ، نارووال، منگلہ، جہلم،سیالکوٹ، رحیم یار خان 01، سندھ: حیدر آباد 06، کراچی (گلشن حدید ، سر جانی، قائد آباد 05، مسرور بیس، کیماڑی، یونیورسٹی روڈ 04، ائیر پورٹ، ایم او ایس، سعدی ٹاؤن، جامع تررشید03، اورنگی ٹاؤن اور فیصل بیس) میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…