جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ، گروپ اور فرد سے نہیں ،ریاست پاکستان سے ہے، جسٹس جاوید اقبال

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)نیب کے چیئر مین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ، گروپ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے،نیب کی موجودہ انتظامیہ کی بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے اپنائی گئی موثر اور فعال حکمت عملی کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں جس کا اعتراف ٹرانسپرنسی

انٹرنیشنل،پاکستان ، ورلڈ اکنامک فورم ، پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے کیا ہے اسی طرح گیلانی اور گیلپ کے حالیہ سروے میں کے مطابق پاکستان کے 59 فیصد لوگوں کو نیب پر بھرپور اعتماد اور نیب کی کارکردگی کا عملی ثبوت ہے۔ نیب کی معزز احتساب عدالتوں میں موثر پیروی کی بدولت 1194 ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں،نیب کی مجموعی طور پر سزا کا تناسب تقریبا 66 فیصد ہے جو دنیا میں وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات میں ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لئے فعال بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کی اصل توجہ بدعنوانی جیسے منی لانڈرنگ ، بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دہی کے واقعات ، آمدن سے زائد اثاثے اور سرکاری فنڈز کے غبن پر مرکوزہے،نیب نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک 821روپے باواسطہ اور بلاواسطہ طور پر برآمد کیے۔ نیب کی ادارہ جاتی خامیوں ، خوبیوں اور آپریشنز ، پراسیکیوشن ، ہیومن ریسور س ،آگاہی اور تدارک سمیت تمام شعبوں کے تفصیلی تجزیہ کے بعدانہیں فعال بنایاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے سینئر افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ یہ ٹیم ایک ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن آفیسر اور لیگل کنسلٹنٹ مالیاتی اور لینڈ ریونیو کے ماہرین پر مشتمل ہے۔نیب نے راولپنڈی میں اپنی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔ جس میں ڈیجیٹل فرانزک،سوالیہ ستاویزات اور فنگ پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے۔ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان میں فوکل ادارہ ہے۔ جو آگاہی ، تدارک اور انفورسمنٹ کی انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔جس کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔ نیب کو سارک ممالک میں ایک رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا اعلی ادارہ نیب دنیا کا واحد ادارہ ہے جس کے ساتھ چین نے پاکستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔نیب ہرقسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…