منگل‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف بطور جماعت قانونی طور پر ختم ہو چکی ن لیگ کے مرکزی رہنما” رانا ثناء اللہ کاحیران کن دعویٰ

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) تحریک انصاف بطور جماعت قانونی طور پر ختم ہو چکی ہے ۔ ن لیگ کے مرکزی رہنما” رانا ثناء اللہ کاحیران کن دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف ابھی آئے نہیں حکومت کی ’ٹلی ‘بج چکی ہے ،

نواز شریف کے واپس آنے کا خوف حکمرانوں کو سونے نہیں دے رہا،آپ نے جو کرنا ہے کریں جو کہنا ہے کہیں لیکن آپ کو جانا تو پڑے گا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں ،نیازی سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان اور پریس کانفرنس صرف نواز شریف، شہباز شریف سے شروع اور ان پر ختم ہوتی ہے ،عمران نیازی اور پنڈی کے شیطان کو ایک ہی پیغام ہے کہ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے،چپڑاسی کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ نہ صرف گھبرائے ہوئے ہیں بلکہ بونتر ے ہوئے بھی ہیں،عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کر دیا ہے، اس وقت پی ٹی آئی بطور جماعت قانوناً ختم ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے قائد محمدنواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے چشم براہ ہے ،جن کا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں ،نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزام ہی ہیں ثبوت کوئی نہیں ،جب نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی ، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوںکو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان بھٹو(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…