منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے اسرائیل کااضافی دفاعی بجٹ منظور

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے گذشتہ ہفتے ایران پر اسرائیلی حملے کی تیاریوں سے متعلق افواہوں کی تردید کی تھی مگر اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی فنانس کمیٹی نے فوجی کارروائی کی تیاری کے لیے نو ارب (تقریبا 2.9 بلین ڈالر)کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دی۔

عرب ٹی وی کے مطابق کمیٹی نے خفیہ بجٹ کے فریم ورک کے اندر اضافی بجٹ کی منظوری دی جس کا مقصد فوجی کارروائی کی تیاری تھا۔یہ قدم ان اطلاعات کے دورران سامنے آیا کہ اسرائیل اپنے جوہری پروگرام کو کم کرنے کی سفارتی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کر رہا ہے۔رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بجٹ خفیہ طور پر اسرائیلی وزارت دفاع کو منتقل کیا گیا تھا جس پر سیکیورٹی بجٹ پر مشترکہ کمیٹی کے ذریعے بحث کی گئی۔اخبار نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ اس اضافے کا فیصلہ حالیہ ہفتوں میں کیا گیا تھا اس لیے اسے عام بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ یہ پیش رفت امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے گذشتہ ہفتے تل ابیب کے دورے کے بعد سامنے آئی جہاں انہوں نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں فریقین نے ایران کو وقت حاصل کرنے کی کوششوں سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی برادری سے ایرانی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…