جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا،ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے، شیخ رشید احمد

datetime 25  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا،ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت

کے موقع پر کراچی میں ان کے مزار پر حاضری دی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مزارِ قائد پر پھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد پر حاضری میرے لیے باعث اعزاز ہے، قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک بنایا، یہ قائد اعظم کی دور اندیشی تھی ،۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو تمام حقوق دینے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم بھارت جیسا سلوک اقلیتی برادری کے ساتھ نہیں کر سکتے ، ہمارے اپنے اختلاف جتنے بھی ہوں پاکستان تا قیامت قائم رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان وہ حقیقت ہے جسے عقل کا اندھا بھی انکار نہیں کرسکتا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا، ہندو مسلمان کے قتل و غارت اور خاتمے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…