جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

معیشت ، مہنگائی کے حوالے سے علاقائی ممالک سے موازنہ کی رپورٹ جاری ، پاکستان مہنگائی میں سب سے آگے اور معاشی شرح نمو میں سب سے پیچھے

datetime 25  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)تولا ایسوسی یٹس نے پاکستانی معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے علاقائی ممالک سے موازنہ کی رپورٹ جاری کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تولا ایسوسی ایٹس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کا مہنگا ترین ملک ہے جہاں پر

مہنگائی 11.53 فیصد کی شرح پر ہے ۔ بھارت میں مہنگائی 4.9 فیصد ، بنگلہ دیش میں 5.7 اور سری لنکا میں 9.9 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان فی کس آمدنی کے لحاظ دنیا اور خطے کے ممالک میں سب سے نیچے ہے۔ پاکستان کی فی کس آمدن 1194 ڈالرز، بھارت میں فی کس آمدن 1901 ڈالرز، بنگلہ دیش میں فی کس آمدن 1969 اور سری لنکا میں فی کس آمدن 3689 ڈالرز ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شرح سود بھی خطے کے ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں شرح سود 9.75 فیصد ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں شرح سود 4 فیصد اورسری لنکا میں شرح سود 5 فیصد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے کے ممالک میں سب سے کم ہے۔پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد، بھارت کی معاشی شرح نمو 8.2 فیصد، بنگلہ دیش کی معاشی شرح نمو 6.8 فیصد اور سری لنکا کی معاشی شرح نمو 4 فیصد کی سطح پر ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…