جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کے پی کے کا تحفہ چوہدری برادران کے ذریعہ ’’اُن‘‘ سے طے شدہ ’’امانت‘‘ کے تحت ملا، سیف ہائوس میں کیا طے پایا،حافظ حسین احمد کا مولانا فضل الرحمن اور جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 بارے بڑا دعویٰ

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سالوں سے اپوزیشن کے رہنما خصوصاً میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن اسٹیبلشمنٹ کا ملک کی سیاست اور انتخابات میں غیر آئینی مداخلت کے خلاف بیانیہ کو لیکر اور پی ڈی ایم کے ذریعہ عمران خان نیازی

کی حکومت گرانے کے نام پر عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا یا ہوا ہے۔ وہ ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے نمائندوں اور مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر چند دن بعد پی ڈی ایم اپنے کئی گھنٹوں کے اجلاس کے دوران صرف اگلے سربراہی اجلاس کی تاریخ دیتی رہی اور استعفوں کا ڈرامہ رچاکر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس دیکر ان دونوں جماعتوں سے جان چڑھائی گئی تاکہ ’’اُن ‘‘ سے خفیہ طور پر معاملات طے کئے جا سکیں اور ’’اُن‘‘ سے ہی مذاکرات کے نتیجے میں سزا یافتہ مجرم میاں نواز شریف لندن فرار ہوئے اور سزا یا فتہ بیٹی کو ریلیف ملا البتہ مولانا فضل الرحمن کا کورکمانڈر ہاؤس پشاور پر ’’دھرنے ‘‘کا شوق پورا نہ ہو سکا اور معاملات ’’سیف ہاؤس‘‘ میں ہی طے پائے ۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 سے پرانی شناسائی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کی خیبر پختونخواہ کا تحفہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے ذریعہ ’’اُن‘‘ سے طے شدہ وہ ’’امانت ‘‘تھی جس کی یقین دہانی پر مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کو ختم کردیاتھا اب بہت کچھ عوام کے سامنے آتا رہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…