جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھر میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

datetime 25  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے مغربی ہوائوں کے سلسلہ کا پاکستان میں داخل ہونے کے بعد آج اتوار سے منگل تک پنجاب، بلوچستان، سندھ میں بادلوں کے برسنے کی

پیشگوئی کی ہے جبکہ خیبرپختونخواہ ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آبادسمیت جنوبی پنجاب میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، پشین اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی ہے۔کراچی، سکھر، میر پور خاص اور صوبے کے متعدد شہروں میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا ہ میں پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔ اتواررات سے منگل کے دوران مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ناران، کاغان، ہنزہ، اسکردو میں بھی برفباری کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…