جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

گیس کے قدرتی ذخائر میں کوئی کمی نہیں ہو رہی سندھ حکومت نے حماد اظہر کا بیان مسترد کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سندھ حکومت نے گیس کے قدرتی ذخائر میں ہر سال کمی کا حماد اظہر کا بیان مسترد کر دیا۔وزیرِ ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ کمی وسائل میں نہیں، عمران حکومت کی اہلیت میں ہے، سندھ

بلوچستان میں گیس کے قدرتی ذخائر میں کوئی کمی نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ اور بلوچستان میں گیس کے قدرتی ذخائر میں کمی کا جھوٹ بول رہا ہے، گیس کے قدرتی ذخائر میں جو کمی آپ کی حکومت میں ہو رہی ہے وہ پہلے کیوں نہیں تھی؟،اسماعیل راہو نے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو بغیر لوڈشیڈنگ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سندھ کے عوام اوپلوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی میں گیس کے بحران کا احساس ہے۔حماد اظہر نے بحران کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کا ذمے دار سندھ ہائی کورٹ کے حکمِ امتناع کو ٹھہرایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…