جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

انسان ہی انسان کا دشمن بن گیا، پتھری نکالنے کیلئے آپریشن ، ڈاکٹروں نے گردہ ہی نکال لیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

کوئٹہ(این این آئی) نجی ہسپتال میں گردے کی پتھری کا آپریشن کرانے کی غرض سے جانے والے غریب سرکاری ملازم کا ایک گردہ نکال لیا گیا۔بلوچستان اسمبلی میں درجہ چہارم

کے ملازم سوئپر عمران مسیح نے بتایا کہ اسے گردے میں پتھری تھی جس کا آپریشن کرانے وہ ائیر پورٹ روڑ پر واقع ایک نجی ہسپتال گیا جہاں اس کا آپریشن کیا گیا۔عمران مسیح کے مطابق کئی دنوں تک اس نجی ہسپتال کی انتظامیہ اپنے ہی خرچ پر ڈائیلاسز کرتی رہی اور ہسپتال والے از خود اسے گھر سے لاتے اور پہنچاتے رہے تاہم حالت مسلسل غیر ہوتی رہی جس پر اسے کراچی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ عمران مسیح کا ایک گردہ نہیں ہے ، دوسرا گردہ بھی کام نہیں کررہا۔ بلوچستان اسمبلی ایمپلائز یونین کے رہنما ظفر رند نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف بجلی گھر روڑ پولیس تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے کوششیں کررہے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو اسمبلی ایمپلائز یونین احتجاج کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…