جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھر میں 25 دسمبر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور ( آن لائن ) ملک بھر میں 25 دسمبر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوا ئو ں کا سلسلہ ہفتہ کی شام کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، ہفتہ اور اتوار کیروز

بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواو?ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقامات مری، گلیات، وادی نیلم،ناران، کاغان، ہنزہ اورمالم جبہ میں بھی برفباری ہو گی، کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں بھی برفباری کا امکان ہے۔جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور بارانی علاقوں میں پانی کی قلت میں کمی کا امکان ہے، بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…