بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جلد ہی پاکستان میں آپ سے ملاقات ہو گی، میاں نواز شریف نے عندیہ دے دیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کو اب کھڑا ہونا ہو گا جیسے کے علامہ اقبال کہہ گئے ہیں، نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والوں تمہاری داستان تک نہ رہے گی داستانوں میں اور دوسرا یہ بھی یاد رکھیں ہمیشہ کہ اے طاہر لاغوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں

کوتاہی اور اکبر الہ آبادی بھی کہہ گئے ہیں کہ اس موقع پر میاں نواز شریف اکبر الہ آبادی کا شعر بھول گئے اور دونوں ہاتھوں کو سر کو لگایا اور سامنے بیٹھے ہوئے شخص نے لقمہ بھی دیا، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اکبر الہ آبادی نے کہا ہے کہ اکبر نے سنا ہے اہل پیرس سے یہی کہ جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا، آپ نے میری بات سن کر رجسٹر کیں، آپ کی آواز میرے تک نہیں آ رہی لیکن میری آواز آپ تک پہنچ رہی ہے۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ جلد ہی پاکستان میں آپ سے ملاقات ہو گی۔  دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں ملکی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی بلکہ جنازہ نکال دیا ہے،کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویداروں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا،پچاس لاکھ گھر تو کجا کمرے کی اینٹ تک نہیں رکھی، میاں شہباز شریف نے حکومت گرانے کیلئے کال دیتے ہوئے کہا کہ عوام تیاری کر لیں، لنگوٹیں کسیں، اگر حکومت سے فوری جان نہ چھڑائی تو خاکم بہ دہن پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے ان کے گھبرانے کا وق آنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ نہ صرف خواجہ محمد رفیق نے آمریت کے دور میں جمہوریت کی شمع کو زندہ رکھا بلکہ جاگیرداری،اقربا ء پروری کے خلاف ساری عمر کھڑے رہے،

حکومت ہو یا آمریت سعد رفیق اور سلمان رفیق نظریے پر قائم رہ کر پارٹی و قیادت کے ساتھ اس جدوجہد میں ہمیشہ شریک رہے،جیل کاٹی اور سختیاں برداشت کیں لیکن اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہوئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بجلی نے اندھیروں نے بسیرا کررکھا تھا،بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی تو نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ سے نجات کا قوم سے وعدہ کررکھاتھا، میری بات بات چھوڑیں میں تو ہمیشہ جلد بازی میں فقرے کس

دیتاہوں، میں نے ایسے لمحات میں کہہ دیا لیکن میں بہکا ہوا نہیں تھا یا جادو ٹونے کا شکار نہیں تھا، میں نے کہہ دیا تھاکہ اگر چھ مہینے میں بجلی کے اندھیرے بدل نہ سکا تو میرے نام بدل دینا،پھر نہ جانے کیا کیا فقرے کسے گئے، لیکن نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے بجلی کے اندھیرے دور کر کے دکھائے،سیاست عوامی خدمت کا نام ہے لوگوں کے دکھ و درد بانٹنے کا نام ہے،سیاست مہنگائی کو ختم کرنے،قوم کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا نام ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…