جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ملک کو نانی کا ویہڑا سمجھ رکھا ہے،آصف زرداری کا بھی حکومت کے خلاف خود میدان میں آنے کا اعلان

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈوالہیار (این این آئی) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ”انہوں“ نے ملک کو نانی کاویہڑا سمجھ رکھا ہے،کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو لے آتے ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں، لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کروں گا۔ وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں جو چلتے رہیں گے۔

۔ٹنڈو الہیار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیئے ہیں۔ وفاقی حکومت اور ہمارے مابین کچھ مسائل ہیں، یہ مسائل چلتے رہیں گے۔ بھٹو صاحب نے عوام کے مسائل کو ترجیح دی۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کرتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کرنے جارہا ہوں۔ لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر ان مخالفین کا مقابلہ کروں گا۔ ان کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے ملک کو نانی کاویہڑا سمجھ رکھا ہے۔کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو لے آتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کے معاؤن خصوصی برائے انکوائریز اینڈ انسپکشن وقار مہدی نے کہاکہ عوامی خدمت کا سچا جذبہ ہو تو وسائل اور اختیارات کوئی حیثیت نہیں رکھتے پیپلز پارٹی عوام کو مسائل سے نجات اور تمام علاقوں کی یکساں بنیادوں پر ترقی پر یقین رکھتی ہے،ضلعی ترقیاتی اسکیموں کے تحت ضلع کورنگی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنا یا جائے متعلقہ اداروں کے افسران اپنا قبلہ درست کریں اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں معیاری اور بروقت مکمل کرکے عوام کو سہولتیں پہنچا ئیں یہ متعلقہ اداروں کے افسران کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے

ترقیاتی اسکیموں میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی میں ضلعی ترقیاتی اسکیموں کے تحت ضلع کورنگی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی سلیم اللہ اوڈھو،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ

کورنگی ساجدہ قاضی،میونسپل کمشنر ارشاد احمد،SSPکورنگی شاہ جہاں خان سمیت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،پولیس،تعلیم،صحت،DMCکورنگی کے علاوہ یوٹیلیٹی سروسز فراہمی پر مامور اداروں کے افسران شریک تھے۔مختلف محکموں کی جانب سے ضلع کورنگی میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی محکموں

کی جانب سے بتا یا گیا کہ سندھ حکومت نے کورنگی میں کئی منصبے مکمل کئے جن میں سڑکوں کی تعمیر،بالائی گزر گاہیں،اوور ہیڈ برجز،گندے پانی کی نکاسی کے لئے سیوریج سسٹم کی درستگی کے متعدد میگا منصوبے شامل ہیں اس موقع پر چند محکموں کی جانب سے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتا یا گیا کہ انڈسٹریل ایریا میں فیکٹریوں

سے نکلنے والے فضلے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ صنعتوں سے فضلہ نالوں میں شامل ہوکر سیوریج سسٹم کو چوک کردیتا ہے انڈسٹریل ویسٹ فضلے کا سیوریج سسٹم میں شامل ہونا پورے سیوریج سسٹم کے لئے مسئلہ پیدا کررہا ہے اور یہ صورتحال انڈسٹریل ایریا روڈ بلال چورنگی کے اطراف علاقوں میں درپیش ہے۔

جس پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے متعلقہ افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ روڈ پر سیوریج کا پانی کھڑا ہے جس سے نو تعمیر سڑک تباہ ہورہی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کی درستگی کو فوری یقینی بنا یا جائے،اسٹون کرشنگ کی وجہ سے سیوریج سسٹم چوک ہورہی ہے،جس پر صنعتکاوں کی

انجمن سے بات کرکے مسئلہ کا حل نکالیں مگر سڑک پر سیوریج کا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے ورنہ نئی تعمیر کی گئی سڑکیں کھنڈرات بن جائینگی،وقار مہدی نے DMCکورنگی کو ہدایت کی کہ کے ایم سی کا نالہ بھی اگر ہے تو آپ کی کوشش کریں کہ وہاں شاہراہ سے کچرا اور سیوریج کا پانی صاف کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں انہوں

نے کہا کہ کورنگی 8ہزار روڈ پر سیوریج سسٹم کی درستگی کا کام فوری مکمل کیا جائے واٹر بورڈ علاقائی سطح پر بلاتفریق اور بلا تعطل پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا ئے ضلعی کورنگی کی حدود میں جہاں بھی سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سپرٹنڈنگ انجینئر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی

نگرانی میں مسائل کا فوری تدارک کریں کیونکہ اس کی وجہ سے کورنگی کی اہم شاہراہوں بشمول انڈسٹریل ایریا روڈ پر گھنٹو ں ٹریفک جام کا مسئلہ درپیش رہتا ہے انہوں نے ٹریفک پولیس افسران کو بھی ہدایت کی ٹریفک کے بڑھتے مسائل پر توجہ دیں جن وجوہات کی بنا پر ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہورہے ہیں اس سے اپنے حکام اور

ہمیں بھی آگاہ کریں تاکہ مسائل کو فوری تدارک کیا جاسکے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے معاؤن خصوصی وقار مہدی نے ضلع کورنگی کی حدود میں ٹوٹی پھوٹی سیوریج لائنز کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کی بھی ہدایت کی،انہوں نے کہاکہ چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر ترقایتی کاموں کی نگرانی جاری رکھوں گا انہوں نے افسران

پر واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ ضلع کورنگی سے عوامی شکایات کے حوالے سے موصول شکایات پر کسی قسم کی رعایت نہیں دیں گے،وقار مہدی نے کہاکہ 2021-22کے ضلعی بجٹ ڈیولپمنٹ پروگرام عوام کے علم میں ہونے چاہیئے اس کے لئے ضروری ہے کہ منصوبوں پر آنے والی لاگت اور منصوبہ ساز اداروں کے نام کی تختی

اور بورڈ اس منصوبے پر لگے ہوں تاکہ عوام کو علم ہو کہ منصوبہ کس ادارے کا ہے اور کب مکمل ہوگا،وقار مہدی نے کہاکہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں رکاوٹ بننے والے افسران کو کسی صورت عہدے پر براجمان نہیں رہنے دیا جائیگا ضلع کورنگی میں کھیلوں کے میدانوں اور کورٹس کا بحال ہونا خوش آئند ہے انہوں نے ضلع

کورنگی میں اسٹرایٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے بھیرپورٹ سے آگاہی کے بعد پولیس افسران پر زور دیا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں انہوں نے تمام اداروں سے کہاکہ ہمیں باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عوامی مفاد اور ضلع کورنگی کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا،میرا تعاون ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…