جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن ، اسد قیصر سمیت شکست کی وجہ بننے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام سامنے آگئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی ۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے مایوس کن نتائج کی وجوہات بتائی گئی۔ رپورٹ میں

ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئر رہنماؤں کی نشاندہی کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کو اگلے مرحلے کی حکمت عملی سے متعلق گائیڈ لائنز دی۔ذرائع کے مطابق مہنگائی اور ٹکٹوں کی غلط تقسیم کے ساتھ ساتھ مقامی رہنمائوں کے آپسی اختلافات شکست کی بڑی وجہ قرار دیئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پشاور، مردان، صوابی، بنوں، ڈی آئی خان و دیگر اضلاع میں ہارنے کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی، تحریک انصاف کی شکست میں اضلاع کی سطح پر ذمہ داروں کا تعین کر دیا گیا، تحصیل مئیر پشاو کا ٹکٹ گورنر شاہ فرمان ، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کی سفارش پر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مئیر کے ٹکٹ پر سفارش پر ارباب شہزاد خاندان کی مخالفت پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، مردان کے تمام ٹکٹ عاطف خان خان کی سفارش پر دئیے گئے تھے، صوابی میں تمام ٹکٹ سپیکر اسد قیصر اور صوبائی وزیر شہرام ترکئی کی سفارش پر دیئے گئے،ناقص کارکردگی پر گورنر، سپیکر اسد قیصر سمیت 4 صوبائی وزراء اور 11 اراکین اسمبلی شکست کے ذمہ دار قرار پائے۔متھرا میں نور عالم اور ایم پی اے ارباب وسیم شکست کا ذمہ دار قرار پائے،تحصیل بڈھ بیر میں گورنر شاہ فرمان اورایم این اے ناصر موسیٰ زئی کے درمیان اختلافات پر شکست کا سامناکرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مخالف امیدوار کی حمایت کرنے پر چارج شیٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس دیئے جائینگے، پارٹی پالیسی کیخلاف جانے والیایم پی ایزاورایم این ایزکیخلاف کاروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ایم این ایز،ایم پی ایزکوشوکازکے علاوہ مزید کوئی کاروائی نہیں کی جاسکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…