جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 1.54ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرے گا، معاہدہ طے پاگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو 1.54ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرے گااس سلسلے میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 6فنانسگ کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ۔ بدھ کو وفاقی وزیر اقتصادی امورعمر ایوب خان نے بھی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور اسد حیاء الدین نے دستخط کئے ،اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یے

نے دستخط کئے ۔انرجی سیکٹر کی اصلاحات کیلئے 300ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے ،کے پی کے پانچ شہروں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 385ملین ڈالر ملیں گے۔معاہدے کے تحت شکار پور تا راجن پور انڈس ہائی وے 222کلومیٹر سیکشن کیلئے 235ملین ڈالر ملیں گے،احساس پروگرام کے توسیعی فیز کیلئے 603ملین ڈالر ملیں گے ،کرم تنگی منصوبے کیلئے 5ملین ڈالر اور کے پی کے شہروں کیلئے 15ملین ڈالر مل سکیں گے ۔وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا کہ بنک کی فنانسنگ سے شاہراہوں ، سماجی ، انفراسٹرکچر اور انرجی شعبے میں بہتری آئے گی ،کوہاٹ ، مردان، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں معیار زندگی میں بہتری آئے گی ،،کے پی کے شہروں میں پانی کی فراہمی ، سیوریج، ویسٹ مینجمنٹ میں بہتری آئے گی ،ان منصوبوں سے 35لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…