جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

2012ء میں سلمان خان نے کترینہ کیف کا لباس دیکھ کر غصے میں ڈنڈا اٹھا لیا تھا، حیران کن انکشاف

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)سلمان خان اور کترینہ کیف کے ماضی کے تعلق کے بارے میں تو سب جانتے ہیں لیکن ایک واقعہ ایسا بھی ہے جس سے مداح یقینی طور پر ناواقف ہوں گے۔یہ قصہ 2012 کا ہے جب سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی عکس بندی میں مصروف تھے،

سیٹ پر ایک ایسا غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس نے ہر سننے والے کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہوا کچھ یوں تھا کہ سلمان اپنے سین کو عکس بند کروانے کے انتظار میں ہیروئن کترینہ کا انتظار کررہے تھے، کترینہ جیسے ہی اپنی وینیٹی وین سے باہر آئیں تو انہوں نے ایسا لباس زیب تن کر رکھا تھا جو سلمان کو پسند نہیں آیاجس پر دبنگ خان کچھ خفا ہوگئے اور پاس رکھا ڈنڈا اٹھا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان نے کترینہ کے سامنے ڈنڈا بھی لہرایا اور اس طرح کا لباس پہننے کی وجہ پوچھی جس پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر کبیر خان کی خواہش پر یہ لباس پہنا، اس پر سلمان نے کبیر خان سے بھی تلخ لہجے میں بات کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس تمام صورتحال کودیکھتے ہوئے کترینہ نے کرینہ کپور کو فون کیا، جو کچھ فاصلے پر اپنی فلم کی شوٹنگ کررہی تھی، کترینہ نے کرینہ کپور سے فلم کے سیٹ پر آکر سلمان خان سے بات کرنے کا کہا جس پر کرینہ نے فوری وہاں پہنچ کر معاملے کو سنبھالا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…