جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

سکولوں میں کتابوں کی کمی پر اہم اسلامی ملک کا وزیر تعلیم گرفتار

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

تریپولی (آئی این پی) لیبیا میں اسکول کی کتابوں کی کمی پر تحقیقات کے تحت ملک کے وزیر تعلیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پراسیکیوشن سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر تعلیم

موسیٰ المقریف کو پیر کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ممکنہ لاپرواہی پر تحقیقات کے تحت حفاظتی تحویل میں رکھا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نصابی کتب کی طباعت کے معاہدے اور وجوہات کا تعین کرنے لے لیے انکوائری جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کیس میں وزیر برائے منصوبہ بندی سمیت متعدد دیگر افسران بھی مطلوب ہیں۔ واضح رہے کہ معمر قذافی کے دور سے لیبیا کے حکام ستمبر میں تعلیمی سال کے آغاز پر ہر طالب علم کو مفت نصابی کتب فراہم کرنے کے لیے بجٹ مختص کرتے ہیں۔ تاہم ابھی بھی بہت سی کتابوں کی فراہمی باقی ہے جس کی وجہ سے طلبا صرف کتابوں کی فوٹو کاپیاں بنانے پر مجبور ہیں، جو ہر کلاس کو دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…