جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کے ممتاز عالم دین،مفسر و داعی مولانا محمد یوسف اصلاحی کا انتقال کر گئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے ممتاز عالم دین،داعی و مفسر قرآن مولانا محمد یوسف اصلاحی طویل علالت کے بعد90سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔وہ پچھلے کافی عرصے سے بیمار تھے اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا

۔میڈیارپورٹس کے مطابق مولانا اصلاحی کی 9 جولائی 1932 کو پیدا ہوئے ۔انھوں نے ابتدائی تعلیم اور حفظ وتجوید کے بعد بریلی اسلامیہ انٹر کالج سے ہائی اسکول پاس کیا، پھر اپنے والد شیخ الحدیث مولانا عبدالقدیم خان کی خواہش کے مطابق مدرسہ مظاہر علوم سہارن پور میں داخل ہوئے ، جہاں دو سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد مدرس الاصلاح سرائے میر اعظم گڑھ آگئے جہاں مولانا اختر احسن اصلاحی کی زیر تربیت رہے اور امتیازی نمبروں سے سند فضیلت حاصل کی۔مدرس الاصلاح سے فراغت کے ساتھ ہی جماعت اسلامی ہند کے رکن بن گئے، اس وقت ان کی عمر 25 برس کی رہی ہوگی اور اسی وقت سے دعوت وتبلیغ، تصنیف وتالیف اور تعلیم وتربیت کے میدان سے ہمیشہ کے لیے وابستہ ہوگئے۔ مولانا نے اپنی اسی علمی وابستگی کے باعث 1972 میں اردو زبان میں شہر رام پور، یو پی سے ماہنامہ ذکری کا اجرا کیا جو پچھلے ایک دہائی سے بھی زائد عرصے سے ماہنامہ ذکری جدید کے نام سے انہی کی ادارت میں نئی دہلی سے پابندی کے ساتھ شائع ہو تا رہا ہے۔ مولانا کی نگرانی میں کئی فلاحی اور تعلیمی ادارے بھی چل رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…