جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا نشان بن چکا ہے،مریم نواز

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا نشان ہے، عمران خان کے پاس ابھی بھی موقع ہے مستعفی ہوجائیں ان کی کارکردگی کو دنیا کی کوئی طاقت سپورٹ نہیں کرسکتی،شہباز شریف کے ساتھ باپ بیٹی والا رشتہ ہے ،میرے سمیت سب کو خوشی ہوگی کہ ہم شہباز شریف کی قیادت میں آگے بڑھیں،پارٹی میں وزیراعظم کے امیداوار کے

فیصلے کااختیار نوازشریف کے پاس ہے،وقت پر ہی تمام فیصلے سامنے آئیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیلوں کی سماعت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ بھی وقت تھا جو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعاکرتاتھا آج التوا مانگ رہاہے اور پراسیکوٹر نے کہا ہے کہ پراسیکیوٹر کی طبیعت ناساز ہے۔خیبر پختونخواہ کے بلدیا تی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا نشان ہے، میرا خیال ہے اب تو کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا نہیں رہے گا، مشورہ ہے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والے ہیلمٹ پہن کے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا میں جیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کانتیجہ ان پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی ہے،۔ پشاور میں ایک بی آر ٹی ہے جو چلتی کم جلتی زیادہ ہے۔ ایک وقت آئے گا پی ٹی آئی سے کوئی ٹکٹ بھی نہیں مانگے گا، پی ٹی آئی کو لاہور، خانیوال ،پشاور اور خیبرپختونخوا کے ہر ضلع سے شرمناک شکست ہوئی، پہلی حکومت ہے جوایک کے بعد ایک انتخاب ہار رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات ،پشاور اور ہزارہ میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی پارٹی کے کارکن موجود ہیں،پارلیمانی پارٹی میں آواز اٹھائوں گی کہ ہمیں خیبر پختونخواہ میں توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ماضی کے الیکشن میں ہمیں خیبر پختونخواہ میں شاندار نتائج ملے ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ترقی عوام کا حق ہے ،گزشتہ گیارہ سالوں سے سڑکیں ،موٹرویز اور دیگر ترقیاتی کام تحریک انصاف کی نااہلی کی وجہ سے نہیں ہو سکے ہیں انشاء اللہ ہم جلد خیبر پختونخواہ کے حوالے سے فیصلے کریں گے اور نواز شریف کی قیادت میں صوبے کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا،مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے پاس ابھی بھی موقع ہے ،مستعفی ہوجائیں انہوں نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے اور مسائل کے انبار لگا دیئے ہیں، جب تحریک انصاف کے ایم این ایز ہی ساتھ نہ دیں تو پارٹی جیت کیسے سکتی ہے؟ عمران خان کی کارکردگی کو دنیا کی کوئی طاقت سپورٹ نہیں کرسکتی، وہ اپنے بوجھ تلے خود دب گئے، ان کے لیے اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں، عمران خان مان لیں ان سے حکومت نہیں چلتی، کہتے تھے کے پی تحریک انصاف کاگڑھ ہے وہاں سے بھی بے عزتی ہوئی، عمران خان پر اس سے بھی برا وقت آنے والا ہے۔ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ شہبازشریف پارٹی صدر ہیں لیکن وزیراعظم کے امیداوار کے فیصلے کااختیار نوازشریف کے پاس ہے، شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور وہ بھی نواز شریف کے

احکامات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، وقت پر تمام فیصلے سامنے آئیں گے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے،نوازشریف وطن واپسی کے لیے بے چین ہیں، مجھ سمیت ہم سب بھی چاہتے ہیں نوازشریف وطن آجائیں ، پاکستان نوازشریف کااپنا ملک ہے وہ ضرور آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ پرویز مشر ف کے لیے یہ سزا بڑی ہے کہ ان کوایک آمر کے طور پر یادکیاجاتاہے، پرویز مشر ف نے خود دیکھا کہ نوازشریف تیسری باروزیراعظم منتخب ہوئے حالانکہ پرویز مشرف نے

بھی کہاتھا کہ نوازشریف تاریخ بن چکے ہیں، مشرف آج پاکستان نہیں آ سکتے ان کا نام ونشان مٹ گیا۔ او آئی سی اجلاس پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس افغانستان مسئلے کے لیے بلائی گئی تھی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہاں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں افغانستان کی بحالی پوری دنیا کی ذمہ داری ہے، افغانستان کے عوام کی بحالی کیلئے پوری دنیا کو ساتھ آنا پڑے گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نا اہلی کی درخواست خارج ہونے کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی نوعیت کے کیس پر کچھ نہیں کہنا چاہتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…