جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

راولپنڈی (این این آئی )پاکستان نے کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ کیاہے ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن نے تجربے کو پاکستان کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس کے لیے مزید تقویت قرار دیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ

بیان میں بتایا گیا کہ بابر ون بی میزائل مقامی سطح پر تیار کردہ، توسیعی رینج کا حامل ہے۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے پاکستان کے بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے پر آئی ایس پی آر، صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی مبارکباد پیش کی۔اس دوران اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران اور اسٹریٹجک فورسز حکام بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے فلائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ڈی جی کا کہنا تھا کہ کروز میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابی کا حصول کلیدی ہے، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے تجربے سے پاکستان کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس کے لیے مزید تقویت ملی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…