دنیا کی مہنگی ترین اجنا س میں زعفران کو صفحہ اول پر شما ر کیا جاتا ہے اور بات اگر کی جائے اسکی پیداوار کی تو پوری دنیا میں ایران اس وقت پہلے نمبرپر ہے۔ایران میں زعفران کی پیداوار کی تاریخ تقریباََ 3000 سال پُرانی ہے۔یہ ایک چھوٹا سا پوداہوتا ہے جس کی اونچائی 10 سے 30 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے جبکہ اس کا سائنٹیفک نام Sativuscrocusہے۔ایران میں زعفران کی کاشت خراسان ، یزد،گرمان ،گیلان اور مازندان کے صوبوں میں ہوتی ہے۔صحرا کی مٹی میں بوئے جانے کی وجہ سے اسے لال سونا یا صحرا کا سونا بھی کہا جاتاہے۔گو کہ ایران اس وقت زعفران کی پیداوار کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے مگر CNN کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کو چونکہ جوہری توانائی پروگرام کی وجہ سے عالمی برادری میں مخالفت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان دنوں ایران میں زعفران کا کاروبارمنافع بخش نہیںجس سے ایران میں زعفران کے کاشتکار بھی بے حد متاثر ہوئے ہیں ۔ ایران میںزعفران کے کاروبارکے مشہور ادارے زعفران روحانی کے CEO مہرداد روحانی نے CNN سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عا لمی برادری میں مخالفت کے بعد یورپ ،امریکہ اور کینیڈا میں ہمارے بنک اکاﺅنٹس بند ہو جانے کی وجہ سے زعفران کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کے لیے ہم متبادل زمینی زرائع جو بھی اپنائیں وہ کاروبار کے لیے اسطرح منافع بخش ثابت نہیں ہو سکتے جس طرح ہونے چاہئیںتاہم ایران پر عائد پابندیا ں ہٹ جانے کے بعد زعفران کے کاروبار میں اضافہ متوقع ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































