بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کو بدترین شکست ، ریحام خان بھی میدان میں آگئیں

datetime 20  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کو خیبر پختون خواہ میں بدترین شکست کے بعد ریحام خان بھی میدان میں آگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ’’تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جسکی وفاق سمیت دو صوبوں میں بھی حکومت ہے لیکن ہر جگہ بدترین شکست سے دوچار ہے۔

انہوں نے’’ الوداع سلیکٹڈ الوداع ‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 4 بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو گیا ہے، چار سٹی کونسلز مردان، پشاور، کوہاٹ اور بنوں میں سٹی میئر کے لئے پولنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کا کوئی امیدوار کامیاب نہ ہو سکا، مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللہ مایار 56 ہزار 458 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، کوہاٹ میں جے یو آئی کے شیر زمان فاتح رہے، پشاور میں میئر کے سب سے بڑے مقابلے میں جے یوآئی کے زبیر علی سب سے آگے رہے، بنوں میں بھی جے یو آئی کے عرفان اللہ درانیمیئر کے لئے آگے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو دھچکا لگ گیا۔پہلے مرحلے میں سترہ اضلاع میں انتخابات ہوئے جن میں سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں پر کڑا مقابلہ ہوا۔خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع کی 64 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق تحصیل چیئرمین کے لیے جمعیت علماء اسلام 20 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی کا 11 سیٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔آزاد امیدوار 9 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اے این پی بھی 7 سیٹیں لے اڑی۔ ن لیگ، جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی اور تحریک اصلاحات پاکستان دو دو سیٹوں پر کامیاب ہوئی ہیں۔پشاور میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ 7 تحصیلوں میں سے پی ٹی آئی صرف ایک نشست جیت سکی۔ جے یو آئی اب تک 3 اور اے این پی دو تحصیل کونسلز جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔پشاور سٹی میئر کی نشست پر بھی جے یو آئی نے میدان مار لیا اور الیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا۔ جے یو آئی کے زبیر علی کو 12 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش دوسرے نمبر پر رہے۔ جے یو آئی کے زبیر علی نے 63 ہزار 388 اور پی ٹی آئی کے رضوان بنگش نے 50 ہزار 659 ووٹ حاصل کیے۔مردان میں پی ٹی آئی کا صفایا ہوگیا، 3 تحصیلوں پر جمیعت علماء اسلام ف کامیاب قرار پائے جب کہ 2 تحصیلوں پر اے این پی کے امیدواروں نے میدان مارلیا۔بنوں کی تحصیلوں میں سٹی میئر کی سیٹ پر پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہے۔ تحصیل رستم، بونیر، کاگرہ، گدیذئی، ڈگر اور گمبٹ کی چیئرمین کی نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لی ہیں۔ تحصیل چیرمین شبقدر کی نشست پر جے یو آئی کے حمزہ آصف 33 ہزار 244 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ ٹانک کی دونوں تحصیلوں میں بھی جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ تحصیل نورنگ میں جماعت اسلامی کے امیدوار حاجی عزیز اللہ 17 ہزار ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…