جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

شہباز ،حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہائوسنگ ریفرنسز کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی

datetime 20  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہائوسنگ ریفرنسز کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی ،عدالت نے حمزہ شہباز کی علالت کے باعث ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں

شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان پر فرد جرم عائد کر دی ۔ احتساب عدالت میں شریف فیملی اور شریک ملزمان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ حمزہ شہباز کمر کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہ ہوئے جس پر ان کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی ۔حاضری معافی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹرز نے حمزہ شہباز کو دس روز آرام کا مشورہ دیا اس لئے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے جسے فاضل عدالت نے منظور کرلیا۔دوران سماعت رمضان شوگر مل ریفرنس میں نیب نے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا،جس میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کی درخواست ناقابل سماعت ہے، استدعا ہے درخواست مسترد کی جائے۔فاضل عدالت نے نیب کے جواب پر وکلا ء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لیے طلب کرلیا ۔آشیانہ اقبال ہائوسنگ ریفرنس پر شہباز شریف کے شریک ملزمان امتیاز حیدر اور بلال قدوائی کی بریت کی درخواست پر بھی نیب نے جواب جمع کرادیا جس میں دونوں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ۔ فاضل عدالت نے اس جواب پر بھی وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کرلی ۔ دوران سماعت فاضل عدالت نے منی لانڈرنگ اکائونٹس میں گرفتار شہباز شریف کے شریک ملزم احمد علی خان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف نیب گواہوں کو طلب تے ہوئے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما ، اراکین اسمبلی اور کارکنان بھی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے عدالت پہنچے اور نعرے لگاتے رہے ۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…