پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ہم نے اچھے امیدوار کھڑے کیے لیکن وہ بھی ہار گئے، شوکت یوسفزئی نے ہارنے کی بڑی وجہ بیان کر دی

datetime 20  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( آن لائن ) وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی ، وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے امید ہے کہ اگلے دو،

تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔ شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی اپوزیشن کہہ رہی تھی کہ دھاندلی کررہے ہیں اگر دھاندلی کرتے تو کیا ایسا ہوتا، حکومت ہماری ہے اور ہم نے دھاندلی نہیں کی کم از کم اس بات کو تو سراہا جائے۔بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتخابات کے نتائج پر غلطیاں ہیں دوسرے مرحلے میں نتائج پہلے سے مختلف ہو ں گے اور خامیاں ٹھیک کرنیکی کوشش کریں گے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جمہوریت مستحکم ہونی چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے انتخابات ہوئے، اسی لیے کہہ رہے تھیانتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کیے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی وجہ بنی لیکن ایزی لوڈ یا کرپشن کا الزام نہیں لگا، جو منتخب ہوکر آئے انہیں فنڈ دیں گے، کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، مہنگائی دنیا بھر میں ہوئی ،ہمارے یہاں طلب رسد میں فرق کی وجہ سے سے مہنگائی ہوئی



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…