کراچی(نیوز ڈیسک)نیپرا نے مسلسل خسارے کے باعث نو پاور پلانٹس بند کرنے سے متعلق حکومت کو مشورہ دیا ہے۔ نیپرا کے مطابق یا تو مجوزہ پلانٹس بند کردیئے جائیں یا خسارے سے بچنے کیلئے موثر ضابطہ وضع کیا جائے۔نیپرا نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ پہلے سے بند پانچ پاور پلانٹس سمیت مزید چار ایسے پاور پلانٹس جو مہنگی بجلی پیدا کرنے کے باعث ادارے کیلئے نقصان کا باعث بند کردیئے جائیں۔ نیپرا نے موقف اختیار کیا کہ پلانٹس کی موجودہ حالت مطلوبہ بجلی کی پیداوار اور قیمت کی متحمل نہیں ہوسکتی ¾ بند پڑے پاور پلانٹس کو دوبارہ چلانے کیلئے کثیر سرمایہ درکار ہوگا۔نیپرا کے مطابق حکومت یا تو تمام پاور پلانٹس کو بند کردے یا ایسا طریقہ کار تیار کرے جس سے مزید خسارے سے بچا جاسکے اور سستی بجلی بھی پیدا کی جاسکے۔