کراچی (نیوز ڈیسک) وزارت صنعت وپیداوار نے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور خام مال کی خریداری کےلئے حکومت سے پاکستان اسٹیل مل کو 10ارب روپے کا بیل آﺅٹ پیکیج فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق 2008ءسے قومی ادارہ مالی مسائل کا شکار ہے، پانی اور گیس کی قلت، خام مال کی کمی اور پلانٹس بند ہونے کے باعث ادارے کے پاس بلوں کی ادائیگی کیلئے رقم موجود نہیں، لہٰذا وزارت صنعت و پیداوار نے حکومت سے دس ارب روپے کے بیل آﺅٹ پیکیج کی منظوری کی درخواست کی ہے تاکہ اسٹیل مل کی بحالی کےلئے خام مال کی خریداری، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے۔