ٹوکیو (نیوز ڈیسک)ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی اور ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی ۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.78فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین نکی 225انڈیکس 160.84پوائنٹس کے اضافے سے 20774.90پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.20فیصد یا 20.04پوائنٹس کی بہتری سے 1685.89پوائنٹس ہوگیا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں 0.45فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ہینگ سینگ انڈیکس 109.78پوائنٹ کی کمی سے 24404.38پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مجموعی تجارتی حجم 37.74ارب ہانگ کانگ ڈالر رہا ۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں ملک کا اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 12.26پوائنٹس کی کمی سے 3682.31اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.29فیصد یا 6.22پوائنٹس کی کمی سے 2122.20پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ۔