لاہور(این این آئی)معروف اداکارہ اریبہ حبیب 2جنوری کوپیا گھر سدھار جائیں گی ۔اریبہ حبیب نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی تاریخ بتائی۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی شادی کے دعوت نامے کے دلفریب باکس کی
تصویر شیئر کی جس میں خوبصورت موم بتیاں، مٹھائیوں اور کینڈیز کا ڈبہ شادی کے کارڈ میںشامل ہیں جسے سنہری حروف میں پرنٹ کیا گیا ہے۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اریبہ حبیب نے زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے بِسمِ اللہ بھی تحریر کی اور پوسٹ میں اریبہ ویڈز سعدین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اپنی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں اور فالوورز کو بتایا ہے کہ وہ آئندہ برس جنوری کی 2 تاریخ کو پیا دیس سدھار جائیں گی۔اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز سے وابستہ شخصیات سمیت ان کی مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں دینے اور نیک تمنائوں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔اریبہ حبیب سعدین عمران سے شادی کے بندھن میںبندھیںگی ۔