پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا، مریم اورنگزیب

datetime 19  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں شریف فیملی پر تنقید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو شریف فیملی کا فوبیا ہے ،وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص خود کو آج بھی کنٹینر پر سمجھتے ہیں،ملک کو

دیوالیہ ملک عمران خان نے بنایا، کوئی پوچھنے والا ،جب چینی اور دوائی مافیا آپ کے اخراجات اٹھائے گا تو آپ کرپشن ہی کریں گے،کرپشن پر عمران خان لیکچر ایسا ہی ہے جیسا وہ اخلاقی چیزوں پر لیکچر دیں ۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں او آئی سی اجلا س میں خطے کی سیاست اور افغانستان میں انسانی بحران پر اہم فیصلے لینے ہیں،اگر اسٹیک ہولڈرز نے اہم فیصلے نہ لئے تو اسکے اثرات خطہ پر آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص خود کو آج بھی کنٹینر پر سمجھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو شریف فیملی کا فوبیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چین کے صدر نے پاکستان آنا تھا تب بھی وہ نواز شریف کو نشانہ بنا رہا تھا،گزشتہ روز بھی انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید جسکی مذمت کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ایک نامعلوم ادارہ کو انٹرویو دیکر آپ ملکی ساکھ کو خراب کررہے تھے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ دوسروں کے خلاف استعمال کیا گیا،بی آر ٹی مالم جبہ کیس پر کوئی بات نہیں کرتا،انٹرویو اس لئے دیا تا کہ فارن فنڈنگ، آٹا چینی پر کوئی بات نہ کرے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے بھی اندھا ہوگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انکی اصل اوقات نہ نیب کا چیئرمین نہ ڈی جی ایف آئی بننے کی ہے جو وزیر اعظم بن کر بیٹھا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب حکومت میں آئے تو ملک کو دیوالیہ ملک عمران خان نے بنایا ۔ انہوںنے کہاکہ اگر غریب کی روٹی پر ڈاکا ڈالا ہے تو وہ عمران خان نے ڈالا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اپنے لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کو 30 سے 35 لاکھ روپے میں رکھا ہوا تھا ،جب چینی اور دوائی مافیا آپ کے اخراجات اٹھائے گا تو آپ کرپشن ہی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے چینی پر سبسڈی اس لئے دی کہ اپنے مافیا کی جیبیں بھریں ،اس کرپشن کا حکم آپ کو نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا تھا؟،نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے ذاتی کاروبار کو نقصان پہنچا کر عوام کو فائدہ دیا ،روٹی چوری کرنے کا حکم بھی اپکو نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا تھا؟۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ موجودہ حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی عمران خان کے دستخطوں سے ہوئی ہے،کرپشن پر عمران خان لیکچر ایسا ہی ہے جیسا وہ اخلاقی چیزوں پر لیکچر دیں ،جو توشہ خانہ نہ چھوڑے وہ دوسروں پر کرپشن کا الزام لگاتا ہے؟۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ فرنس آئل پر دوگنی مہنگی بجلی کیوں بنائی جارہی ہے ؟،فرنس آئل کی مہنگی بجلی فرنس آئل مافیا کو فائدہ پہنچانے پیدا کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بی آر ٹی منصوبے کے خلاف سپریم کورٹ گئے ہوئے ہیں ،بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کیوں نہیں ہونے دی جارہی ہے ،ادویات سکینڈل میں وزیر ہٹایا مگر نتیجہ کیا نکلا ،رنگ روڈ منصوبے میں تحقیقات کیا نکلیں ؟۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پچیس کروڑ روپے لیکر پنجاب میں سیمنٹ کا پرمٹ دیئے جارہے ہیں

،بین الاقوامی چور ہونے کا سرٹیفکیٹ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے آپ کو دیا ہے ،شہبازشریف کے خلاف ایف آئی اے عدالت میں ریفرنس عدالت کی سرزنش پر فائل کیا گیا ،شریف فیملی جس احتساب سے گزری ہے کوئی خاندان نہیں گزرا ۔ نہوںنے کہاکہ عمران خان نے بنی گالہ اور لاہور کے گھر ناجائز بنائے ،جنہوں نے آپ کو صادق اور امین ہونے کے سرٹیفکیٹ دیئے تھے ان کی تو ویڈیو ز سامنے آچکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کیوں بشیر میمن کو ہٹایا عوام سب جانتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی شدید مذمت کرتی ہوں ،سیاسی کارکنوں کو پرامن رہنے کی اپیل کرتی ہوں ۔

صحافی نے سوال کیاکہ کیا او آئی سی میں کشمیر ایشو نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن )کو اعتراض ہے ۔ میریم اور نگزیب نے کہاکہ کشمیر کے اندر کو کچھ ہورہا ہے وہ عمران خان کو نظر نہیں آتا ،بتایا جائے کشمیر کیوں او آئی سی میں بات نہیں کی جارہی ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آر ٹی ایس انہوں نے ہی بٹھایا جو 74سال سے الیکشن چوری کرتے رہتے ہیں ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…