اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بجلی پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے خوشخبری ہے کہ سٹیٹ بینک نے پانی ، ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والوں سرمایہ کاروں کے لئے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق پَن ، ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار جیسے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے قرض پر سود کی شرح ایک اعشاریہ پانچ فیصد کم کر دی گئی۔ اب اِن منصوبوں پر شرح سود ساڑھے سات فیصد کے بجائے چھ فیصد ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد پاور منصوبوں کے ری فنانس ریٹ میں بھی کمی آئی ہے۔