گلگت ( این این آئی ) گلگت بلتستان بھر کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے بیس دسمبر سے جنوری کے آ خر تک سردیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہیں گے۔ چھٹیوں کا دورانیہ 40 دن کا ہو گا۔ یکم فروری کو دوبارہ کھل جائیں گے،گلگت بلتستان بھر میں دسمبر اور جنوری میں کڑاکے کی سردی پڑتی ہے اور درجہ حرارت منفی بیس تک گر جاتا ہے جبکہ سکولوں میں ہیٹنگ
کا کوئی خاص انتظام نہیں ہوتا اس وجہ سے بیماریوں کے شدید خطرات ہوتے ہیں اس لئے ہرسال اس دوران سکول بند کیے جاتے ہیں،سکول کی طرف سے طالب علموں کو چھٹیوں کا کام دیا جاتا ہے اساتذہ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ چھٹیوں دوان بچوں کی پڑھائی کا خاص خیال رکھیں ورنہ مارچ میں ہونے والے سالانہ امتحانات میں ان کے بچوں کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔