پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں، کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوا، ہیڈن

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو بھجوا دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دبائو میں آکر فیلڈنگ کے شعبے میں غلطیاں کرتے ہیں تاہم کھلاڑیوں کے

فوکس سے متاثر ہوا ہوں۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کنسلٹنٹس میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر سے فیڈ بیک مانگا تھا ، دونوں نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کنسلٹنٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔ذرائع کے مطابق میتھیو ہیڈن نے اپنی رپورٹ چیئرمین رمیز راجا کو بھجوا دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس پر مزید کام کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ہیڈن کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ کھلاڑی ایک یونٹ بن کر کھیلے اور یہ بات نوٹ کی کہ پلیئرز کو جتنا اعتماد دیں اتنا اچھا پرفارم کرتے ہیں، پاکستان ٹیم میں ایک دو میچ ونرز نہیں بلکہ کئی ایک میچ ونرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کبھی کبھار دبائو میں آکر فیلڈنگ کے شعبے میں غلطیاں کرتے ہیں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دبائو میں فیلڈرز سے غلطیاں ہوئیں فیلڈنگ کے شعبے میں مزید کام کیا جا سکتا ہے، لیکن وہ کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…