لاہور (این این آئی) سندر کے علاقے سے 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔پولیس نے مغوی بشری کے اغوا کا مقدمہ والد کی اشرف کی مدعیت میں درج کرلیا ۔ پولیس کے مطابق بیٹی کو دانیال سمیت 3 نا معلوم افراد نے اغوا کیا۔ ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔