جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

لاہور ہائیکورٹ کاتمام ٹی وی چینلز پر سموگ آگاہی مہم چلانے کا حکم

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تمام ٹی وی چینلز پر سموگ آگاہی مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سموگ آگاہی مہم میں کہیں بھی پنجاب حکومت کا ذکر نہ کیا جائے، حکومت اکثر ایسا کرتی ہے کہ اپنا نام شامل کر لیتی ہے، سموگ آگاہی مہم خاص طور پر مفاد عامہ کیلئے ہو گی، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سموگ آگاہی مہم کا مواد پیمرا کو فراہم کرے۔ لاہور ہائیکورٹ کے

جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں بڑھتی سموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سموگ آگاہی مہم میں کہیں بھی پنجاب حکومت کا ذکر نہ کیا جائے،آگاہی مہم خاص طور پر مفاد عامہ کیلئے ہو گی۔ جسٹس شاہد کریم نے مزید کہا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سموگ آگاہی مہم کا مواد پیمرا کو فراہم کرے۔عدالت نے ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار سے کم جرمانے کرنے کی میئر لاہور کی استدعا مسترد کردی۔ میئرلاہور نے موقف اختیار کیا کہ رکشہ سوار کی روزانہ کی آمدن ہی 700 روپے ہے 2 ہزار جرمانے سے اس کا گھر نہیں چل سکے گا، ایک خاتون کا نہر پر چالان کیا گیا تو وہ رو رہی تھی ،میں رکا تو مجھے کہتی میرے پاس 2 ہزار تو کیا 200 روپے تک نہیں، عوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے استدعا کرتا ہوں کہ موٹرسائیکل سواروں کو جرمانہ 2 ہزار سے کم کر کے 500 کر دیا جائے۔جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ اس خاتون کو تب کیوں خیال نہیں آیا جب اس کا بیٹا ون وے کیخلاف ورزی کر رہا تھا؟ ، ہم سب نے مل کر سموگ کیخلاف کوشش کرنی ہے پھر ہی نتائج نکلیں گے۔ فاضل عدالت نے ایل ڈی اے کے تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جمعرات کے روز پی ایس ایل ٹریفک پلان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…