اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سوویت یونین کے زوال کے بعد ٹیکسی بھی چلانا پڑی ،روسی صدر کے اہم انکشافات

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (اے ایف پی )روسی صدر ولادیمیر پوتن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سوویت یونین کے زوال کے بعد اپنی گزر بسر کے لیے ٹیکسی چلائی تھی۔اے ایف پی کے مطابق سوویت یونین کا خاتمہ دراصل ’تاریخی روس‘ کا خاتمہ تھا۔سوویت یونین کی کے جی بی سیکیورٹی سروسز کے سابق ایجنٹ پوتن، جنہوں نے پہلے بھی سوویت یونین کے زوال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، کہا کہ تین

دہائیاں قبل ہونے والا زوال ’اکثر شہریوں‘ کے لیے ایک ’المیہ‘ ہے۔صدر پوتن کے یہ تبصرے اتوار کو روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے رپورٹ کیے جو نشریاتی ادارے چینل ون کی آنے والی ایک فلم کے اقتباسات تھے، جسے ’روس۔ حالیہ تاریخ‘ کا نام دیا گیا ہے۔سوویت یونین کے وفادار سرکاری ملازم رہنے والے پوتن اس وقت مایوس ہو گئے جب اس کا انہدام ہوا۔ ایک موقعے پر انہوں نے سوویت یونین کے خاتمے کو ’20 ویں صدی کی سب سے بڑی جغرافیائی سیاسی تباہی‘ بھی قرار دیا۔پوتن سابق سوویت ممالک میں مغربی فوجی عزائم کی توسیع کے بارے میں کافی حساس ہیں اور روس نے اس ہفتے نیٹو سے جارجیا اور یوکرین کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے 2008 کے فیصلے کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔دستاویزی فلم کے اقتباسات سے رپورٹنگ کرتے ہوئے آر آئی اے نوووستی نے کہا کہ پوتن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے کبھی کبھار ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کرتے تھے۔پوتن نے کہا کہ بعض اوقات مجھے اضافی رقم کمانا پڑتی تھی۔میرا مطلب ہے ایک پرائیویٹ ڈرائیور کے طور پر گاڑی کے ذریعے اضافی پیسے کمائیں۔ ایماندار ہونے کے بارے میں بات کرنا ناخوشگوار ہے لیکن بدقسمتی سے ایسا ہی ہوا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…