اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے دو ممبران کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے،انسپکشن کمیشن نے ابوعاکف
اورممتازکمال کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری بھجوادی ،حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم آئی سی کے ممبر ابو عاکف اور ڈاکٹر ایم اے کمال کا کنٹریکٹ ختم ہو گیا ہے , دونوں ممبران کا ایک سال کا کنٹریکٹ 12دسمبر کوختم ہوا۔پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد کمال پنڈورا پیپرز تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ہیں,چیئرمین وزیر اعظم انسپکشن کمیشن احمد یار ہراج نے دونوں ممبران کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری بھجوا دی ہے,دونوں ممبران کے کنٹریکٹس میں توسیع کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کرینگے۔پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی تھیں۔ اس معاملہ کی انکوائری میں کا فی پیش رفت ہوچکی ہے۔یہ بھی معلوم ہو اہے کہ پی ایم آئی سی کے رکن چارٹرڈ اکاوٹنٹ عبد الوہاب کو پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں شامل نہیں کیا گیا۔