منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

فیصلے کی قیمت چکانی ہوگی،امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ پر چین کا ردعمل

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کیے جانے پر چین نے کہا ہے کہ فیصلے کی قیمت چکانی ہوگی۔غیر ملکی میڈیا

کے مطابق چینی حکومت نے تینوں ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فیصلے کی قیمت چکانی ہوگی۔بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ سب سے پہلے امریکا کی جانب سے سامنے آیا تھا۔ امریکا نے اپنے فیصلہ کی وجہ چین حکومت کا ایغور مسلم کمیونٹی کے ساتھ برا سلوک روا رکھے جانے کو بتایا تھا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا کہ برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا اولمپکس پلیٹ فارم کو سیاسی کھیل کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ انہیں اس غلطی کی قیمت چکانی پڑے گی۔دوسری جانب فرانسیسی ایجوکیشن اور اسپورٹس منسٹر جین مائیکل بلینکر نے کہا کہ اس معاملے میں فرانس امریکا اور باقی ممالک کے نقشِ قدم پر نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کھیل اور سیاست کے میدان میں فرق کو ملحوظ رکھنا چاہیے اور اس معاملے میں کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…