منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

طالبان دور حکومت میں پاکستانی برآمدات میں نمایاں کمی

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان دور حکومت میں پاکستانی برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے چار ماہ مکمل ہونے کو ہیں اور اس دوران عالمی سطح پر افغان

حکومت کے تعلقات استوار ہوئے اور نہ تجارتی روابط بحال ہوئے جبکہ طالبان دور حکومت میں پاکستانی برآمدات 40 فیصد کم ہو گئی ہے۔ایڈیشنل کسٹم کلکٹر محمد طیب کا کہنا تھا کہ افغانستان کا بینکنگ نظام مکمل طورپر فلاپ ہے، ٹی ٹی نہیں ہوتی اور شہریوں کی قوت خرید بھی کمزور ہو گئی ہے۔پاکستان نے طالبان حکومت کے 15 اگست سے لیکر15 نومبر تک طور خم، چمن، غلام خان اور خرلاچی کے راستے 27702 ملین روپے مالیت کی اشیا افغانستان کو برآمد کیں جبکہ گزشتہ سال اسی دوران برآمدات کی مجموعی مالیت 46602 ملین روپے تھی۔تاجر محمد صدیق شنواری کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو لوکل کرنسی میں افغانستان کے ساتھ تجارت شروع کرنی چاہیے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کی دیگر ممالک کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے نہ صرف افغانستان کی اقتصادی حالت کو سہارا دے سکتا ہے بلکہ باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…