لاہور( این این آئی)شالیمار تھیٹرکے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمروں سے کی گئی ریکارڈنگ کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد خواتین اداکارائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شالیمارتھیٹر کے ڈریسنگ روم کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد دیگر تھیٹروںمیں کام کرنے والی اداکارائیں خوف کا شکارہیں اور وہ انتہائی محتاط ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خواتین اداکارائیں کسی جگہ خفیہ کیمرہ ہونے کی صورت میں اس سے پیشگی آگاہ ہونے کیلئے تکنیکی معلومات بھی حاصل کر رہی ہے ۔