منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

گوالمنڈی میں رہنے والوں کے اربوں کے فلیٹس لندن اور دبئی میں بن جاتے ہیں،ماضی میں سینما کے ٹکٹ بیچنے والوں کے آج محل بن گئے ہیں

datetime 4  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ماضی میں سینما کے ٹکٹ بیچنے والوں کے آج محل بن گئے ہیں،گوالمنڈی میں رہنے والوں کے اربوں کے فلیٹس لندن اور دبئی میں بن جاتے ہیں،جائیدادیں بنانے والوں کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی عزت نہیں،ملکی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے،اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کو آئندہ 18 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا

اور جون 2022 تک اسلام آباد میں 100 نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے جن سے پانی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا،ماضی میں 5 شہروں میں کچھ خاندانوں کا مکمل قبضہ رہا ہے، بلدیاتی انتخابات میں میئر کا انتخاب براہ راست ہو گا اور میئر کو بااختیار بنائیں گے،عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والا میئر عوام کو جوابدہ ہو گا۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کو آئندہ 18 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا اور جون 2022 تک اسلام آباد میں 100 نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے جن سے پانی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پمز، پولی کلینک ہسپتالوں میں سہولیات کو بڑھایا جائے گا۔ اس وقت اسلام آباد میں ایک ہی وقت میں کئی جگہوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں اور اسلام آباد کو جی ٹی روڈ سے منسلک کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں اس بار پانی کی قلت نہیں ہوئی اور راول جھیل سے اسلام آباد کو 20 لاکھ گیلن یومیہ پانی زیادہ ملا ہے، اب جنوری سے اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب میں ہر شہری کو صحت کارڈ دیے جائیں گے اور ان صحت کارڈز کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کرایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہسپتالوں کے 2 نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں اور پولی کلینک کی توسیع کا منصوبہ بھی جلد شروع کرنے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے اور جو ماضی میں سینما کے ٹکٹ بیچتے تھے آج ان کے محل بن گئے ہیں۔گوالمنڈی میں گھومنے والے آج لندن کے محلوں میں مزے کر رہے ہیں جو لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہ ہونے کے دعوے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جائیدادیں بنانے والوں کی لندن تو کیا پاکستان میں

بھی کوئی عزت نہیں ہے اب جو ووٹ لے کر آئے گا وہی طاقتور میئر ہو گا۔ پہلے مٹھی بھر خاندان پاکستان کے وسائل پر قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ ماضی میں 5 شہروں میں کچھ خاندانوں کا مکمل قبضہ رہا ہے جبکہ گوالمنڈی میں رہنے والوں کے اربوں کے فلیٹس لندن اور دبئی میں بن جاتے ہیں۔ مریم نواز کہتی

تھیں لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے لیکن خرم شیر زمان نے ٹھیک کہا آپ کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی عزت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چند خاندانوں نے ترقی کی اور پاکستان پیچھے چلا گیا لیکن وزیر اعظم عمران خان فیکٹریاں اور جائیدادیں بنانے اقتدار میں نہیں آئے۔بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میئر کا انتخاب براہ راست ہو گا اور میئر کو بااختیار بنائیں گے،عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والا میئر عوام کو جوابدہ ہو گا اور اب لیڈر نہیں بلکہ عوام بااختیار ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چند خاندانوں نے ترقی کی اور پاکستان پیچھے چلا گیا اب ہم اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کریں گے،ماضی کے بلدیاتی انتخابات میں میئر کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…