جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

منی بجٹ پاکستان میں کوئی نئی چیزنہیں ،درآمدی موبائل ،جوتوں، کپڑوں پر ٹیکس لگے گا، ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ درآمدی موبائل فون، جوتوںاورکپڑوں پر ٹیکس لگے گا، منی بجٹ پاکستان میں کوئی نئی چیزنہیں ہے موجودہ حکومت پہلے سال منی بجٹ لائی لیکن دوسرے اور تیسرے سال منی بجٹ نہیں لائی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ اہداف سے اوپر جا رہے ہیں اس لیے منی بجٹ لا رہے ہیں ،آئی ایم ایف سے کچھ معاہدے ہوئے اس لیے منی بجٹ لایاجا رہا ہے، 300ارب روپے ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف کی شرط نہیں مانی ،آئی ایم ایف نے450ارب روپے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کہا۔انہوںنے کہا کہ کچھ مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ کوختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،درآمدی موبائل فون، امپورٹڈجوتوںاورکپڑوں پر ٹیکس لگے گا، اشرافیہ کو تحفظ دینے الزام بالکل غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرآنے والے سال میں ڈالرکی قیمت بڑھی ہے ایسی کوئی حکومت نہیں گزری جس نے ڈالر کی قدرکم کی ہو جاپان کی کرنسی بھی 14 فیصد گری ہے ،یورپ میں اس وقت تاریخ کی بلندترین بجلی اور گیس کی قیمت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…