منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

پلاسٹک کی آلودگی پھیلانے میں امریکہ دنیا میں سب سے آگے 2030 تک ہر سال پانچ کروڑ 30 لاکھ میٹرک ٹن کچرا سمندر میں داخل ہوسکتا ہے

datetime 3  دسمبر‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)دنیا بھر سے پیدا ہونے والے پلاسٹک فضلے میں سب سے زیادہ کچرے کا ذمہ دار امریکہ ہے جہاں ہر شہری 130 کلوگرام پلاسٹک فضلہ سالانہ پیدا کرتا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی حکومت کو جمع کرائی گئی حالیہ رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پلاسٹک فضلے کے بحران سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر حکمت عملی تیار کی جائے۔

امریکہ نے سال 2016 میں مجموعی طور پر تقریباً چار کروڑ 20 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ پیدا کیا تھا، جو یورپی یونین کے تمام رکن ممالک اور چین کی جانب سے پیدا ہونے والے پلاسٹک فضلے سے دو گنا زیادہ ہے۔امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر برطانیہ ہے جہاں ہر شہری سالانہ 99 کلوگرام پلاسٹک فضلہ پیدا کرتا ہے جبکہ جنوبی کوریا میں اس کی مقدار 88 کلوگرام سالانہ ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پلاسٹک کچرے کی پیداوار سال 1996 میں دو کروڑ میٹرک ٹن تھی جو 2015 میں 20 گنا اضافے کے بعد 38 کروڑ 10 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی۔ ابتدائی طور پر سمندر میں موجود فضلے سے نمٹنے کے لیے زیادہ تر توجہ بحری جہازوں یا دیگر بحری ذرائع سے جڑے فْضلے پر دی جاتی تھی لیکن اب یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تقریباً زیر استعمال ہر پلاسٹک دریاؤں اور ندیوں کے ذریعے سمندروں تک پہنچ سکتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ تقریباً ہزاروں کی تعداد میں آبی حیات کی جان کو پلاسٹک میں پھنسنے یا کھانے سے خطرہ ہے جس سے واپس انسانوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سالانہ کی بنیاد پر تقریباً 80 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ دنیا میں پیدا ہوتا ہے۔اگر اسی رفتار سے پلاسٹک کچرا پیدا ہوتا رہا تو 2030 تک ہر سال پانچ کروڑ 30 لاکھ میٹرک ٹن کچرا سمندر میں داخل ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…